“قائداعظم محمد علی جناح”
-(دورۂ ڈھاکا کے دوران تقریر، ۲۲؍ مارچ ۱۹۴۸ء)”
میں یہ واضح طور پر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو ہی ہوگی۔ کوئی دوسری زبان نہیں۔ ہر وہ شخص جو اس بات میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے، یقیناً پاکستان کا دشمن ہے۔ ایک سرکاری زبان کے بغیر کوئی قوم نہ تو مربوط رہ سکتی ہے اور نہ اپنا کام خوش اسلوبی سے انجام دے سکتی ہے۔ دوسرے ملکوں کی تاریخ پر نظر ڈال لیجیے۔ آپ کو خود ہی معلوم ہوجائے گا جہاں تک سرکاری زبان کا تعلق ہے، پاکستان کی سرکاری زبان اردو ہوگی۔
Anjuman Taraqqi Urdu
رسالے

مطالعہ : ڈاکٹر بی بی امینہ
اردو لغت (تاریخی اصول پر)
: تحقیقی اور تنقیدی
: تحقیقی اور تنقیدی
صفحات: ۳۷۶
قیمت: ۵۰۰ روپے
’’اردو لغت (تاریخی اصول پر)‘‘— اردو لغت بورڈ، کراچی کی مرتّب کردہ ایک ایسی ضخیم اردو لغت ہے جسے ’’اوکسفرڈ انگلش ڈکشنری‘‘ کی نہج پر لغت نویسی کے جدید اُصولوں کے مطابق مدوّن کیا گیا ہے۔ چوں کہ یہ لغت نویسی کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایک معیاری اور منفرد تاریخی لغت تصور کی جاتی ہے، لہٰذا انفرادیت اور افادیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے، مصنفہ نے اس کے تحقیقی اور تنقیدی مطالعے کو اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کا موضوع بنایا تھا۔ یہی مقالہ اب کتابی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

رُوسی ادب
ڈاکٹر
محمد مجیب
محمد مجیب
صفحات: ۴۹۱
قیمت: ۷۰۰ روپے
’’۱۹۱۷ء کے بالشوک انقلاب نے جہاں دنیا میں تہلکہ مچایا وہیں ہندوستان کے روشن خیال اور ترقی پسند افراد میں زندگی کی ایک نئی لہر دوڑا دی۔ ہندوستان اُس وقت تاجِ برطانیہ کے زیرِ نگیں تھا، اس کے باسیوں کے اس سے بڑی نویدِ مسرت نہیں ہوسکتی تھی کہ ان کی سرحدوں سے کچھ ہی فاصلے پر زار شاہی جیسی سفاک اور قدیم سلطنت پرکاہ کی طرح اڑ گئی اور وہاں کے لوگوں پر ایک نیا سورج طلوع ہوا۔ ان دنوں ہندوستان کی تقریباً ہر زبان سمجھنے والوں میں روسی ادب اور ادیبوں کے بارے میں جستجو تھی۔ ایسے میں ہمارے ایک معتبر اور معروف محقق پروفیسر مجیب نے آٹھ برس کی محنت کے بعد اردو میں ’’روسی ادب‘‘ کے عنوان سے ایک وقیع کتاب لکھی۔ اس کتاب کے پہلے دو ایڈیشن دو جلدوں میں شائع ہوئے، یہ تیسرا ایڈیشن ایک ہی جلد میں شائع کیا گیا ہے۔

اشاعتی پالیسی براے کتب
۱ ۔ اشاعت کے لیے موصول ہونے والے ہر مسودہ ماہرین کو بھجوایا جاتا ہے اور ماہرین کی آرا کی روشنی میں کتاب کو شائع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
۲۔ اشاعت کے لیے موصول ہونے والے تحقیقی مقالوں (Thesis) کا سرقہ (Plagiarism) چیک کروایاجاتا ہے۔
۳۔ اشاعت کے لیے صرف ایسی کتابوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو علمی و ادبی ہوں، کسی دوسرے ادارے نے شائع نہ کی ہوں، اور اُن کی اشاعت سے انجمن کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔
۴۔ حقِ تصنیف/تالیف کے بدلے کتاب کے دس اعزازی نسخے مصنف/مؤلف کو پیش کیے جاتے ہیں۔ اس سے زیادہ نسخے م پچاس فی صد رعایت پر مہیا کیے جاتے ہیں۔

Urdu Adab