Be the first to review “اردو کی ظریفانہ شاعری میں مزاحمتی عناصر” Cancel reply
View cart “اردو کی نثری داستانیں” has been added to your cart.
اردو کی ظریفانہ شاعری میں مزاحمتی عناصر
₨450.00
تصنیف: ڈاکٹر طارق کلیم
فاضل مصنف نے طنزو مزاح کے حوالے سے نظری مباحث کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تعریفات کے ضمن میں جیسی ادبی بصیرت اور تنقیدی شعور سے کام لیا ہے اس سے اس کتاب کی قدر و قیمت یقینا بہت بڑھ گئی ہے۔ جعفر زٹلی، اکبر الٰہ آبادی، حاجی لق لق اور سید محمد جعفری کے حوالے سے عام تنقیدی آرا پر مصنف کی تنقید اور تبصرے بھی خاصے کی چیزیں ہیں۔ مذکورہ بالا شعرا میں سے ہر ایک کے فکر و فن پر بحث کرنے سے پہلے ضروری تاریخی تناظرات قائم کیے گئے ہیں جن کے بغیر شاید ان شعرا کی درست تفہیم نہیں ہو سکتی۔ بالخصوص جعفر زٹلی اور اکبر الٰہ آبادی کے حوالے سے لکھے گئے ابواب میں ڈاکٹر طارق کلیم نے ان شعرا کے عمومی تعارف کے برعکس ان کے کلام کی نئی معنویتیں دریافت کی ہیں۔ اکبر الٰہ آبادی کے بارے میں ہمارے ہاں یہ عمومی تاثر پایا جاتا ہے کہ اکبر ایک قدامت پرست آدمی تھے جنھیں ہر نوع کی تبدیلی سے چڑ تھی اور بس۔ فاضل مصنف نے نہ صرف یہ کہ دلائل و براہین کی روشنی میں اس تاثر کی تردید کی ہے بلکہ اکبر الٰہ آبادی کی شعری عظمت اور تہذیبی حساسیت کو واقعی بنیادوں پر اجاگر کیا ہے۔ ڈاکٹر طارق کلیم نے اس کتاب میں جس صداقت شعاری، جرأت مندی اور تحقیقی و تنقیدی بالغ نظری سے کام لیا ہے اس کی بدولت ہم کہہ سکتے ہیں کہ بحیثیت مجموعی ان کی یہ کاوش ہر اعتباد سے داد و تحسین کی مستحق ہے انھوں نے ’’اردو کی ظریفانہ شاعری میں مزاحمتی عناصر‘‘ کے موضوع پر کتاب لکھ کر اردو زبان کے تنقیدی ذخیرے میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہم سب کی طرف سے ایک تہذیبی فرض کفایہ ادا کیا ہے۔
Category: کتابیں
Reviews
There are no reviews yet.